بہاولپور: "سانجھی سبزی، مفت سبزی” منصوبے پر عملدرآمد شروع، شہریوں کو مفت سبزیوں کی فراہمی کا فیصلہ

بہاولپور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست منصوبے "سانجھی سبزی، مفت سبزی” کے تحت ضلع بہاولپور میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں سبزیوں کی کاشت کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جہاں سرکاری اراضی پر موسمی اور معیاری سبزیوں کی کاشت کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منصوبے کے تحت اگائی جانے والی تازہ سبزیاں مرحلہ وار مستحق افراد اور عام شہریوں تک مفت پہنچائی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ہدایت جاری کی ہے کہ منصوبے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری، تازہ اور مفت سبزیوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور غذائی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے