لاہور( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کمالیہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیگر علاقوں میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سی ایم آئی ٹی چار رکنی اعلی سطح انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایلیو ایشن،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ممبرسی ایم آئی ٹی اور کنوینر کے مقرر کردہ رکن انکوائری کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
اعلی سطح انکوائری کمیٹی کمالیہ سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا معائنہ کرے گی
اعلی سطح انکوائری کمیٹی بیوٹیفکیشن سے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔اعلی سطح انکوائری کمیٹی تعمیراتی میٹریل کے معیار،ڈیزائن اور دیگر امور کا جائزہ لے کر با قاعدگیوں اور کمی کا تعین کرے گی۔
یہ۔ بھی پڑھیں : ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نوجوان نے پنجاب کے تعلیمی نظام کو بہترین کیسے ثابت کیا؟
اعلی سطح انکوائری کمیٹی غفلت، غیر معیاری کام اورتعمیراتی میٹریل کاجائزہ لے کر ذمہ دارو ں کا تعین کرے گی۔اعلی سطح انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 3دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی













