پنجاب حکومت کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو غصہ کیوں ہے ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) کے صدر سنٹرل پنجاب چوہدری نعمان مجید نے پیٹرول بحران کے معاملے پر حکومت کی حکمتِ عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا فوکس آئل ڈپوؤں اور سپلائی چین کی خرابی دور کرنے کے بجائے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارنے پر ہے، جو کہ درست حکمتِ عملی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیرا اور اوگرا کی ٹیموں نے مختلف پیٹرول پمپوں پر اچانک چھاپے مارے، حالانکہ کئی پمپوں کو تیل کی سپلائی ہی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

چوہدری نعمان مجید نے مؤقف اختیار کیا کہ جہاں تیل دستیاب نہ ہو وہاں پمپ مالکان کو ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے، بلکہ اس کا ذمہ دار متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کمپنیوں کے ڈیپوز کا باقاعدہ آڈٹ اور معائنہ کیا جائے اور سپلائی روکنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول بحران کا حل پمپ مالکان کو سزا دینا نہیں بلکہ آئل کمپنیوں کا احتساب ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سپلائی چین کو درست کرے اور بلاجواز کارروائیوں سے گریز کرے۔

پی پی ڈی اے نے اوگرا اور پیرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ذمہ داری کا تعین کریں تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے