ساہیوال:میں جعلی آرمی لیفٹیننٹ گرفتار، پولیس نے ایف آئی آردرج،تفتیش شروع

ساہیوال(پنجاب پوسٹ)کے تھانہ کمیر پولیس نے خود کو پاک فوج کا لیفٹیننٹ ظاہر کرنے والے ایک جعلی شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عامر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، سب انسپکٹر راؤ عمران معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران عامر شہزاد نے اپنا تعارف پاک فوج کے لیفٹیننٹ کے طور پر کروایا۔ پولیس افسر نے جب ملزم سے سروس کارڈ طلب کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور دھمکیاں دینے لگا۔

پولیس کو شک گزرنے پر ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی گئی، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ پاک فوج کا افسر نہیں بلکہ جعلی شناخت استعمال کر رہا تھا۔ بعد ازاں سب انسپکٹر راؤ عمران کی مدعیت میں ملزم عامر شہزاد کے خلاف تھانہ کمیر میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ملزم نے اس جعلی شناخت کو دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا یا نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے