کشمیر کے حقِ خودارادیت اور نظریۂ الحاقِ پاکستان پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی، خواجہ سعد رفیق

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیر کے حقِ خودارادیت اور نظریۂ الحاقِ پاکستان پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریکِ آزادی میں ہمارے جوانوں، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خون شامل ہے۔ پاکستان کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں کشمیر کاز کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء موجود نہ ہوں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کشمیر کے حقِ خودارادیت اور نظریۂ الحاقِ پاکستان پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کی حب الوطنی اور کشمیریت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن تحریکِ کشمیر اور نظریۂ الحاقِ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ کشمیریوں کی قربانیوں اور ان کی نمائندگی کو نظرانداز کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ ہم خاموش رہنے والے نہیں، ہر یکطرفہ بیانیے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے