بورے والا: بہن بھائی کو 2, 2 سال قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟

بورے والا( پنجاب پوسٹ) میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سامنے آ گیا، جہاں عدالت نے مبینہ سرغنہ خاتون اور اس کے بھائی کو مختلف دفعات کے تحت قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں دو، دو سال قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے غیر قانونی حبس کے جرم میں بھی دونوں ملزمان کو ایک، ایک سال قید اور تین، تین ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا۔

جج نے دونوں سزائیں بیک وقت بھگتنے کی ہدایت بھی جاری کی۔پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر بلیک میل کرتے اور ان سے بھاری رقوم بطور بھتہ وصول کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بورے والا:قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 70 ایکڑ سرکاری زمین کیسے واگزار کرائی گئی؟

مقدمے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں شواہد اور گواہوں کی روشنی میں عدالت نے دونوں ملزمان کو قصوروار قرار دیا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے