بورے والا (پنجاب پوسٹ) میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرا لی۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس کے ہمراہ نواحی گاؤں 525/ای بی میں آپریشن کیا، جس کے دوران 70 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، کن علاقوں میں ہوئی مسماری؟
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔














