لاہور: کیا وائرل ہونے کی دوڑ شہریوں کی جانوں پر بھاری پڑنے لگی؟ ون ویلر گرفتار

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں پولیس نے جان لیوا کرتب دکھانے والے ایک ون ویلر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ساحل عطا کو دورانِ پٹرولنگ پی ایم جی چوک سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم صبح سویرے اور رات کے اوقات میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کر کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، مقامی واٹر پارک میں حفاظتی اقدامات کے باوجود 9 سالہ بچی کیسے ڈوبی ؟

پولیس کے مطابق ملزم اپنے دوستوں کے ہمراہ ون ویلنگ کی ویڈیوز بھی بناتا اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم ساحل عطا کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ خطرناک ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے