فیس بک پر لڑکیوں کی آئی ڈی بنا کر لاہوری لڑکوں کو بلیک میل کرنیوالا شخص ایبٹ آباد سے گرفتار

(پنجاب پوسٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خواتین کو بلیک میل کرنے اور شہریوں کو آن لائن فراڈ کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ہارون قریشی کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون کی نجی تصاویر اس کے شوہر کو بھیج کر اس کی ازدواجی زندگی متاثر کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کا کیس، مبینہ "باس "عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا جا رہا؟

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں فیصل آباد کی ٹیم نے ایبٹ آباد کے علاقے شیرواں کلاں میں چھاپہ مار کر مرکزی ملزم محمد انور کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم محمد انور سوشل میڈیا پر خاتون کی جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو محبت کے جال میں پھنساتا، قابلِ اعتراض مواد کے ذریعے بلیک میل کرتا اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک متاثرہ شہری سے 40 ہزار روپے وصول کیے اور مزید رقم نہ ملنے پر نجی مواد واٹس ایپ پر شیئر کر دیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات کے تحت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے