اچھرہ کم سن لڑکی پر تشدد کی وائرل ویڈیو ، حقیقت کیا ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اچھرہ کے علاقہ مولچند میں کوٹھی مالکان کم سن ملازمہ پر تشدد کر ررہے ہیں ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا تو معلوم ہوا کہ تشدد کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا حقیقی باپ تھا ۔

واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قربان کو شاہ جمال کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ عروج فاطمہ، جو ایک گھر میں ملازمت کرتی ہے، پر گھر کے مالک نے مبینہ طور پر چوری کا الزام عائد کیا۔ اس پر بچی کا والد قربان اسی گھر پہنچا اور اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان:11سالہ لڑکی ،80 سالہ شخص کو فروخت ، ادھیڑ عمر دلہا گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بچی کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق بچی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ملزم کو کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے ملزم قربان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے