خانیوال(پنجاب پوسٹ)ترازو کے پلڑے ، ہتھوڑا اور کتاب انصاف کی علامت تصور کئے جاتے ہیں ، یہی علامت خانیوال کی سیشن کورٹ کے بالکل سامنے نصب کی گئی تھی ۔ لیکن حیران کن طور پر سیشن کورٹ کے عین سامنے سے انصاف کی علامت ترازو کے دونوں پلڑے چوری ہوگئے۔
خانیوال میں ایک انوکھا اور تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں سیشن کورٹس کے باہر انصاف کے علامتی ترازو کے پلڑے بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ عدالت کے باہر نصب علامتی ترازو پلڑوں سے محروم ہو گیا۔ سیشن کورٹس کے باہر لگے ترازو کے پلڑے نامعلوم افراد لے اُڑے ۔ پلڑے غائب ہونے پر سیشن کورٹ کے اہلکاروں نے ترازو ہی اتار دیا۔ حکام کے مطابق اہلکاروں نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے ترازو اتروا دیا
مزید پڑھیں:سرگودھا پولیس کی بروقت کارروائی، 10 سالہ گمشدہ بچہ صرف ایک گھنٹے میں والدین سے ملا دیا
سیشن کورٹ کے باہر پیش آنے والے انوکھے واقعے پر جہاں شہری حیران ہیں ، وہیں سیشن کورٹ میں سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھ گئے













