سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے انوکھا فراڈ، 10 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) این سی سی آئی اے نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فراڈ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا سراغ لگا لیا۔ صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 10 اہم ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فونز، سمیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کی صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ادارے کی جانب سے جعلی قرض اسکیموں اور ویزا فراڈ کے دو الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملتان میں سوشل میڈیا فراڈ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 6 ملزمان جبکہ فیصل آباد سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد اور ملتان سے گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ سائبر جرائم، مالیاتی فراڈ اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے