نارووال: (پنجاب پوسٹ)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں ریسکیو 1122 نارووال ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کو بروقت، معیاری اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہا ہے۔
ماہ جون 2026 کے دوران ریسکیو 1122 نارووال کو مجموعی طور پر 17,615 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2,841 ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کرتے ہوئے 3,959 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
کارکردگی رپورٹ کے مطابق 529 روڈ ٹریفک حادثات، 1,717 میڈیکل ایمرجنسیز، 53 آگ لگنے کے واقعات، 114 گرنے کی ایمرجنسیز، 359 ریسکیو آپریشنز، 4 سٹرکچر کلیپس جبکہ 64 کرائم ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کو ورکنگ سپیس اور جاب سینٹر جہلم کے نوجوانوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا؟
رپورٹ کے مطابق مختلف روڈ ٹریفک حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2,280 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 1,595 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، دورانِ سفر رفتار کو مقررہ حد میں رکھیں، موٹر سائیکل پر لازمی ہیلمٹ استعمال کریں، گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔














