گورنر سلیم حیدر کا اٹک کے لیے اہم ترقیاتی اقدام کیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے ضلع اٹک کے علاقے برج میں تقریباً 50 لاکھ روپے کی لاگت سے جنازہ گاہ تعمیر کر دی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور غریب و محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کو بااختیار بنانے اور انہیں بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد ملکی سیاست کا روشن باب ہے، جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور موجودہ پارٹی قیادت بھی اسی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔


گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹک کے عوام سے ان کا تعلق محبت اور اعتماد پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی یہاں سے جاتے ہیں تو پندرہ دن بعد واپس آنے کا وعدہ کرتے ہیں، مگر عوام کی محبت انہیں چند روز بعد ہی دوبارہ واپس لے آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس عوام کی امانت ہے اور اس کے دروازے ہر شہری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ضلع اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط تنظیمی ڈھانچہ آئندہ انتخابات میں عوامی حمایت سے نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست کا محور ہے اور ضلع اٹک کی ترقی ان کی اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے