اوکاڑہ ( پنجاب پوسٹ) اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں ایک ملزم گرفتارکرلیا
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں ، 13 دہشتگرد گرفتار
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے مبینہ جاسوسی اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزم حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی کے علاقے میں موجود تھا۔ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ایک پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی تار، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کی اٹک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت روز علی خان ارمڑ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع پشاور (خیبر پختونخوا) کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں جاسوسی اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔













