ایف سی آئی ٹی کے اساتذہ کا سپارکو لاہور کا دورہ، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون پر اتفاق

لاہور (پنجاب پوسٹ) فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کےتقریباً 20 رکنی وفد نے یکم جولائی کو سپارکو لاہور کےاسپیس ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ سینٹرکادورہ کیا،جہاں پاکستان میں خلائی تحقیق، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مقامی سطح پر ہونے والی جدت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنےوالے اسسٹنٹ پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز شامل تھے،اس موقع پرسپارکوکی ٹیم نے وفدکا خیرمقدم کیا اورادارے کی تحقیق، ترقیاتی منصوبوں اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں اداروں کے درمیان فائنل ایئر پراجیکٹس،مشترکہ تحقیق، انٹرن شپ پروگرامز اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،مجوزہ تعاون کے شعبوں میں ایجنٹک آرٹیفیشل انٹیلی جنس، لارج لینگویج ماڈلز ، کمپیوٹر وژن، سائبر سکیورٹی اور آٹومیشن شامل ہیں۔

شرکاء نےاس عزم کااظہارکیاکہ تعلیمی اداروں اورقومی تحقیقی اداروں کے درمیان ایسے اشتراک سے نہ صرف طلبہ کوعملی سیکھنے کےبہترمواقع میسر آئیں گےبلکہ قومی ضروریات سے ہم آہنگ تحقیق اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

وفد نےسپارکو کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ تعاون پاکستان میں جدت، تکنیکی خود انحصاری اور سائنسی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے