لاہور میں گرفتاری سے بچنے کا انوکھا اور ڈرامائی سین! وارنٹ تھامے نالے کے کنارے کھڑے پولیس اہلکاروں کے ترلے

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور میں پولیس اور ایک اشتہاری ملزم کے درمیان گرفتاری اور فرار کا ایک ایسا انوکھا اور ڈرامائی واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم سنگین مقدمے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے نکلی تھی، ملزم نے جیسے ہی پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو اس نے فرار کا کوئی راستہ نہ پا کر پاس ہی بہنے والے گندے نالے میں بنا سوچے سمجھے چھلانگ لگا دی اور نالے کے گندے پانی کے بیچوں بیچ جا کر کھڑا ہو گیا، جس کے بعد قانون کے رکھوالے نالے کے کنارے کھڑے ہو کر ملزم کی منت سماجت کرنے پر مجبور ہو گئے

بتایا گیا ہے کہ ملزم کے گندے نالے میں کودنے کے بعد پولیس اہلکار بھی مشکل میں پڑ گئے کیونکہ نالے کی گندگی اور تعفن کے باعث اندر جانا ممکن نہیں تھا، ایسے میں پولیس اہلکاروں نے روایتی سختی چھوڑ کر ملزم کو باہر نکالنے کے لیے جذباتی ہتھیار استعمال کرنا شروع کردیئے، نالے کے کنارے کھڑے پولیس اہلکار ملزم کو پکار پکار کر کہنے لگے کہ "خدا کا واسطہ ہے باہر آجاؤ، اپنے معصوم بچوں اور بہن بھائیوں کا تو سوچو! تمہیں یہاں کوئی کچھ نہیں کہے گا، تم بس باہر آکر اپنی جان بچاؤ”۔

ولیس اہلکاروں نے ملزم کو نالے کے اندر موجود زہریلے کیڑے مکوڑوں اور چوہوں سے ڈراتے ہوئے مزید کہا کہ "اندر گندگی میں کیوں کھڑے ہو؟ اگر وہاں تمہیں کسی سانپ نے کاٹ لیا تو پھر کیا کرو گے؟ ہماری بات مانو اور باہر نکل آؤ”، پولیس کی اس ہمدردانہ اور انوکھی اپیل کو سننے کے لیے نالے کے اردگرد مقامی لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا جو اس سارے منظر سے لطف اندوز ہوتا رہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے