ساہیوال: سی سی ڈی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

(پنجاب پوسٹ )کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے ساہیوال ریجن کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سی سی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق ساہیوال ریجن میں مجموعی طور پر سنگین جرائم کی شرح میں 55 فیصد تک کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں 33 فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نقب زنی کے واقعات میں 71 فیصد، راہزنی میں 57 فیصد، کار سنیچنگ میں 57 فیصد اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے