34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد، غیر قانونی ترسیل ناکام

ملتان: (پنجاب پوسٹ)موٹروے پولیس ایم فائیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق 130 ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی اطلاع پر موٹروے پولیس نے ملتان کے قریب فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ٹرالر کو روک لیا۔

چیکنگ کے دوران ٹرالر سے 38 ہزار 30 کلوگرام گندم برآمد ہوئی، جس کی مالیت 34 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گندم کو غیر قانونی طور پر ملتان، پنجاب سے گھوٹکی، سندھ منتقل کیا جا رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ خوراک پنجاب کو دی گئی، جس پر متعلقہ افسران موقع پر پہنچے اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔


بعد ازاں ٹرالر، برآمد شدہ گندم اور ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ خوراک پنجاب کے حوالے کر دیا گیا۔
محکمہ خوراک پنجاب نے کامیاب کارروائی پر موٹروے پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے