(پنجاب پوسٹ) سرگودھا میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی افتتاح کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 جولائی کو ساڑھے 11 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس میگا پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
200 بیڈز پر مشتمل اس اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال میں جدید ترین طبی مشینری کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سات منزلہ یہ جدید ادارہ سرگودھا ڈویژن سمیت گردونواح کے اضلاع کے لاکھوں شہریوں کو دل کے امراض کے جدید علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: منتہا قتل کیس، سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد قرار
حکام کے مطابق یہ اہم منصوبہ صرف ایک سال کی مدت میں مکمل کیا گیا، جسے پنجاب کے صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔













