لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتریوں کی شرکت

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 187ویں برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں سکھ یاتریوں سمیت اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق، پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ، سیکرٹری جنرل ستونت کور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات کے تحت بھوگ اگھنڈ صاحب ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے کہا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی باہمی احترام، مذہبی رواداری اور مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ مہمان نوازی کو یقینی بناتا ہے۔

سکھ رہنماؤں نے پاکستان میں انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوردواروں کی بہتر دیکھ بھال، رہائش، لنگر، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود گوردوارے پہلے سے زیادہ بہتر حالت میں ہیں اور یاتریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور پاکستان میں امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو اجاگر کیا۔ یاتری اپنا 10 روزہ دور مکمل کرنے کے بعد کل 30 جون کو بھارت روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام انہیں الوداع کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے