لاہور( پنجاب پوسٹ )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مکمل کرنے کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ٹیم لندن سے دبئی کے راستے لاہور پہنچی، جہاں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے ساتھ ورلڈ کپ مہم کا اختتام ہوگیا۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں آئر لینڈ میں منعقدہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی تھی، جہاں ٹیم نے عالمی ایونٹ کی تیاری کے لیے مختلف بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کے بڑے فیصلے، ڈومیسٹک کرکٹ، پی ایس ایل اور انفراسٹرکچر کے لیے اربوں روپے کی منظوری
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آئندہ بین الاقوامی مصروفیات اور سیریز کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔ قومی ویمن ٹیم کی وطن واپسی کے بعد کھلاڑی مختصر آرام کے بعد آئندہ اسائنمنٹس کی تیاریوں کا آغاز کریں گی۔








