تحریک انصاف کی صفوں میں سپولے ، بانی کی جیل میں موجودگی انہی کی وجہ ہے ، فواد چوہدری

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہےایسے وقت میں جب عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں سے ملاقاتوں کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی کوششیں کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

تحریک انصاف کے بعض سوشل میڈیا عناصر اور کچھ ایسے رہنما، جو ان کے بقول عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، فوجی قیادت کے خلاف دانستہ طور پر ذاتی نوعیت کی نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : تحریک انصاف ذہنی پستی کا شکار، بانی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، رانا ثنا اللہ خان

اپنے ایکس بیان میں فواد چودھری نے کہا تحریک انصاف کی صفوں میں سپولے ہیں جو پاکستان اور فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور اس کا مقصد عمران خان کو مستقل جیل میں رکھنا اور صرف ڈالر کمانا ہے، امید ہے یہ عناصر ناکام ہوں گے اور عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کروا سکے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

ایک تبصرہ برائے “تحریک انصاف کی صفوں میں سپولے ، بانی کی جیل میں موجودگی انہی کی وجہ ہے ، فواد چوہدری”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے