جلال پور بھٹیاں: محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے گیپکو متحرک

(پنجاب پوسٹ) جلال پور بھٹیاں میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گیپکو حکام متحرک ہو گئے ہیں۔

گیپکو ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر نے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور راستوں میں آنے والی بجلی کی تاروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے تاکہ جلوسوں کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

حکام کے مطابق مجالس اور محافل کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جو عشرہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام تر اقدامات کا مقصد عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنا اور محرم کے مقدس ایام میں کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے