پنجاب کا بجٹ، طلبا و طالبات اور جنریشن زی کو کیا ملے گا؟


لاہور (پنجاب پوسٹ ) صوبائی حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں طلباء کیلئے متعدد اہم اقدامات اور مراعات شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر تعلیمی سہولیات کی بہتری اور معیارِ تعلیم کو مزید بلند کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے کیلئے 900 ارب روپے سے زائد بجٹ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا مقصد تعلیمی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنا اور طلباء کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔
بجٹ تجاویز میں لیپ ٹاپ، اسکالرشپ اور الیکٹرک سکوٹی اسکیموں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے 20 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی گرانٹس کیلئے بھی تقریباً 18 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جس سے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی مالی معاونت اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے