کرپشن فری پنجاب، سرائے مغل سے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار ، تحصیلدار فرار ہو گیا

پتوکی ( پنجاب پوسٹ) سرائے مغل میں شہری سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت لینے والے پٹواری کو منشی سمیت اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

سركل پٹواری باٹھ کلاں نے اپنے منشی اور نائب تحصیلدار سے مل کر شہری محمد سیلم سے زمین کا انتقال پاس کرنے کے لیے مبینہ طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار روپے رشوت لی

شہری کا کہنا ہے کہ نائب تحصیلدار دیس محمد نے اپنے اکاؤنٹ اور نقدی رقم 38لاکھ سے زائد رقم وصول کی کروڑوں روپے رشوت لینے والے پٹواریوں اس کے منشی اور نائب تحصیلدار کے خلاف اینٹی کرپشن قصور کی ٹیم نے تھانہ سرائے مغل پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پٹواری پرویز شاہ اور منشی عاطف کو گرفتار کر لیا جبکہ نائب تحصیلدار دیس محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے