مریم نواز کا دوٹوک مؤقف، “خاتون کو ہراساں کرنے والا نہیں بچے گا”

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ معاملہ، جس میں مسلم لیگ (ن) کے ایک رکنِ صوبائی اسمبلی اور ایک معروف میڈیا شخصیت شامل ہیں، ایک ذاتی نوعیت کا مسئلہ ہے، تاہم اسے قانون اور میرٹ کے مطابق سختی سے نمٹایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے یا استحصال کی کوشش میں ملوث افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص، چاہے اس کی سیاسی حیثیت، عہدہ یا تعلق کچھ بھی ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔ ریاستی ادارے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی دباؤ ڈالنے، اثر و رسوخ کے غلط استعمال یا ذاتی مواد کو عوامی کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے کسی خاتون کا استحصال کرنے کی ہر کوشش کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے لیے اپنے بیان کو “واضح اور سنجیدہ وارننگ” قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “مریم نواز کا دوٹوک مؤقف، “خاتون کو ہراساں کرنے والا نہیں بچے گا””

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے