فیصل آباد ( پنجاب پوسٹ) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے 500 کے وی گرڈ سٹیشن گٹی، فیصل آباد کا دورہ کیا جو پاکستان کے قدیم ترین 500 کے وی گرڈ سٹیشنز میں سے ایک ہے اور 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو، جنرل منیجر ایسیٹ مینجمنٹ (نارتھ) انجینئر انیس احمد، جنرل منیجر (پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ) انجینئر سجاد حیدر سید، چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) اور چیف انجینئر ایسیٹ مینجمنٹ (نارتھ) بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منیجنگ ڈائریکٹر کو گرڈ سٹیشن کی آپریشنل صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایسیٹ مینجمنٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ پرانے آلات اور تنصیبات کی حالت کی بنیاد پر نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ترسیلی نظام کی صحت کے مطابق بروقت دیکھ بھال اور تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر الطاف حسین ملک نے گرڈ سٹیشن میں وئیر ہائوس کے جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ ٹیم کو ہدایت دی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار تیز کی جائے۔
انہوں نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ این جی سی موثر ایسیٹ مینجمنٹ کے ذریعے قومی ترسیلی نظام کو مضبوط، قابل اعتماد اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے
منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی کا 500 کے وی گرڈ سٹیشن گٹی، فیصل آباد کا دورہ

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا سانگلہ ہل میں دورہ، بار ایسوسی ایشن میں وکلا چیمبرز کا افتتاح
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:35 شام

مناواں ٹی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ، خواجہ عمران نذیر کا سہولیات پر سخت نوٹس
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:27 شام

بنگلہ دیش سے بھی بچے پنجاب پڑھنے آئیں گے، صوبے میں نئے دانش سکول بنانے کا فیصلہ ہوگیا
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:26 شام

پاکپتن ٹیچر قتل کیس: مرکزی ملزم کو دل کا دورہ، حراست میں موت
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:03 شام

صدر وائی ڈی اے پنجاب کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ختم، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاری
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:53 شام

ٹک ٹاک ویڈیو مہنگی پڑ گئی، پولیس یونیفارم پہننے والی خاتون گرفتار
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:52 شام

7 اگست کو شاہراہیں بند کرنے کا اعلان، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:28 شام

لاہور: ولنٹیئرز اِن پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کے 30ویں بیج کا آغاز
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:28 شام