پہلوانوں کا شہر مگر کھانوں میں زہر، گوجرانوالہ کے کس ہوٹل کا کھانا زہریلا نکلا؟

گوجرانوالہ(پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 6 معروف بیورجز اور کنفیکشنری یونٹس پر کارروائیاں کیں۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بٹرانوالی، کنگنی والا، نظام پور، ایمن آباد اور کھیالی میں کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران متعدد یونٹس کی پروڈکشن بند جبکہ مختلف پوائنٹس کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 480 کلوگرام مربہ، 200 کلوگرام ٹافیاں اور ایک من ممنوعہ اجزاء تلف کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک کنفیکشنری یونٹ سے غیر منظور شدہ اور ناقص ٹافیاں برآمد ہوئیں، جبکہ نامکمل لیبلنگ پر 785 کارٹن ایکسپورٹ کنفیکشنری آئٹمز بھی ضبط کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھیالی میں قائم مربہ یونٹ سے فنگس زدہ مربہ برآمد ہوا، جہاں ممنوعہ نیلے ڈرموں میں مبینہ طور پر ناقص اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے۔ اسی طرح ایک بیورجز پلانٹ میں ایکسپائر فلیور کی موجودگی پر پروڈکشن بند کر دی گئی۔

حکام کے مطابق مختلف یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، بدبودار پانی، کھلی سیوریج لائنز اور ملازمین کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی تیاری و فروخت سنگین جرم ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے