ساہیوال ، میں آوارہ کتوں کی بھرمار، دو روز میں بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی، شہری خوف میں مبتلا۔

ساہیوال ( پنجاب پوسٹ) ساہیوال میں آوارہ کتوں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں میں 6 افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ متاثرین میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی۔

تھانہ بہادر شاہ کے علاقے میں 12 سالہ شہزاد، 28 سالہ ثاقب، 28 سالہ عامر اور 39 سالہ بہاراں بی بی آوارہ کتوں کے حملوں کا نشانہ بنے۔ جبکہ تھانہ فرید ٹاؤن کے گاؤں 87 سکس آر میں 10 سالہ عبداللہ اور تھانہ یوسف والا کے گاؤں 84 فائیو آر میں 62 سالہ محمد صدیق کو بھی آوارہ کتوں نے زخمی کر دیا۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری مہم چلائی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

لاہور کی 281 عدالتوں میں 30 روز میں 60 ہزار مقدمات کا اضافہ، 42 ہزار فیصلے
: ساہیوال ، میں آوارہ کتوں کی بھرمار، دو روز میں بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی، شہری خوف میں مبتلا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے