اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے خاتون اسکول ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خانیوال سے گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم خاتون ٹیچر کی جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر رقم طلب کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالتا رہا۔ واقعے کے بعد ملزم نوکری چھوڑ کر خانیوال فرار ہوگیا تھا اور مختلف نمبروں سے متاثرہ خاتون سے رابطے کرتا رہا۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور کی 281 عدالتوں میں 30 روز میں 60 ہزار مقدمات کا اضافہ، 42 ہزار فیصلے
: اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

ایس پی سول لائنز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے