شیخوپورہ( پنجاب پوسٹ)پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلے جاری ہیں، جن کے تحت شیخوپورہ ریجن میں ہاکی، بیڈ منٹن، کرکٹ اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔
مقابلوں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، سپیشل برانچ، آر ایم پی اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تمام کھیلوں میں ضلع شیخوپورہ کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: پولیس سپورٹس بورڈ کے سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے: شیخوپورہ پولیس کی تمام کھیلوں میں پہلی پوزیشنہاکی، رسہ کشی اور کرکٹ میں آر ایم پی جبکہ بیڈ منٹن میں ٹریفک پولیس شیخوپورہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے کامیاب ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے پولیس ٹیموں میں شامل کیا جائے۔
چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مثبت رجحان اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے سپورٹس ایونٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔














