لاہور( فہد یوسفزئی) پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ وائرل ڈرگ کوین انمول عرف پنکی کے حوالے سے ہر لمحے نیا انکشاف سامنے آرہا ہے ۔لیڈی ڈرگ ڈیلر کا تعلق اب پنجاب سے بھی نکل آیا ہے ۔ جب کے صوبے کے اندر اسکا مضبوط نیٹ ورک بھی سامنے آگیا ہے ۔
پنجاب پوسٹ کو دستیاب معلومات کے مطابق ڈرگ لیڈی کا تعلق پنجاب کے شہر قصور سے ہے۔ تاہم وہ کئی برسوں سے کراچی میں منظم انداز میں منشیات کا کاروبار چلا رہی تھی۔ کراچی اور لاہورکےعلاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرگ پیڈلرکےطورپرکام کرتی رہی، پنکی کا زیادہ ترحدف شہر کے پوش علاقوں کی نجی پارٹیوں میں منشیات کی سپلائی رہی۔پنکی کا گینگ مختلف تدریسی اداروں میں بھی پنکی کا نیٹ ورک ڈرگ سپلائی میں ملوث رہا ہے۔۔
ڈرگ کوین کون ہے ؟
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی پنکی مڈل پاس ہے، انمول عرف پنکی 14 سال کی عمر میں گھرسے ماڈل بننے کیلئے نکلی۔ گھر سے نکلنے کے بعد پنکی نے منشیات فروش وکیل سے شادی کی اور پھر منشیات فروشی کے دھندے کا حصہ بنی۔
منشیات فروش وکیل سے طلاق کے بعد پنکی نے پولیس افسر سے شادی کی۔ پنکی نے منشیاتی فروشی میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد 3 بھائیوں کے ساتھ مل کر منشیات کا اپنا کاروبار شروع کیا۔ پنکی کی جانب سے لاہور سے کراچی منشیات منگوائی جاتی تھی۔ پنکی کو 5سال قبل پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد 7 کروڑ روپے کی رشوت کے بدلے چھوڑ دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
انتہائی مطلوب ترین خاتون کو چلتی پھرتی لیب کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جو مکمل طور پر کوکین کا پروڈکشن یونٹ چلاتی ہے۔ خاتون منشیات سپلائر کو سڑک پر پیسے بانٹنے کی بھی عادت ہے، ، کبھی کبھار ایک دن میں 40 سے 50 لاکھ روپے خیرات کر دیتی تھی، حیران کن طور پر یہ پہلا موقع نہیں جب وہ قانون کی گرفت میں آئی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ساتھ زون پولیس اسے گرفتار کرچکی تھی مگر ضمانت پر رہائی کے بعد اس نے دوبارہ اپنا نیٹ ورک فعال کر لیا ،یہی نہیں بلکہ مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی پر7 سال قبل منشیات فروشی کا مقدمہ درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
انمول عرف پنکی پر 2019 میں منشیات فروشی کے الزام میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ ایف آئی آر اندراج کے بعد پنکی کراچی سے لاہور فرار ہوگئی تھی اور اس دوران پنکی قانون نافذ کرنے والےاداروں کی ایف آئی آرمیں مسلسل اشتہاری رہی۔ کراچی سے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت تک منشیات کی ترسیل ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی تھی، جس میں مختلف شہروں کے ڈیلرز اور سپلائرز شامل تھے۔ وہ منشیات تیار کرنے کے بعد پہلے خود اس کا تجربہ کرتی تھی۔
انمول عرف پنکی سے کیا کیا برآمد ہوا؟
انمول عرف پنکی 300 گرام کوکین سے 1 کلو کوکین تیار کرتی ہے، ایک کوکین کے انڈے کی قیمت 8 لاکھ سے زائد ہے، اور وہ پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی ہے، عام کوکین 8 سے 10 ہزار روپے گرام مل جاتا ہے، انمول وائٹ کوک 25 ہزار گولڈن کوک 40 ہزار میں فروخت کرتی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 1 کلو ہاف ریڈی کوکین اور 15 گولڈن کیپ انڈے برآمد کیے، اعلیٰ کوالٹی کی ہینڈ میڈ ریڈ وائن کی بوتلیں قبضے میں لیں، ایک پستول اور متعدد راؤنڈز بھی برآمد کیے، ملزمہ سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد اور سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
پنکی اپنا نیٹ ورک کیسے چلاتی تھی ؟
ملزمہ جدید اور منظم انداز میں آن لائن منشیات سپلائی نیٹ ورک چلا رہی تھی، اس پورے نیٹ ورک کو جدید انداز میں چلایا جا رہا تھا، جہاں واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آرڈرز وصول کیے جاتے تھے۔ انمول اکیلی نہیں تھی بلکہ اس کے ساتھ عادل عرف وکی، بے بو اور حِرا نامی لڑکیاں بھی اس نیٹ ورک کا حصہ تھیں۔ذرائع کے مطابق بے بو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سرگرم ہے۔ آرڈرز کی ترسیل کے لیے مخصوص رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا تھا۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین رائیڈرز کو بھی نیٹ ورک کا حصہ بنایا گیا تھا تاکہ سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے اوجھل رہ سکیں۔گرفتار ملزمہ نے کراچی میں سپلائی کے لیے 4 رائڈرز رکھے ہوئے ہیں، ہر رائڈر کو ماہانہ تنخواہ اور کرایہ پر گھر بھی پنکی نے دلوایا، اور ہزاروں گاہکوں سے انمول پنکی خود رابطے میں رہتی ہے
ادارے اب کیا کر رہے ہیں ؟
تحقیقاتی اداروں نے پنجاب پولیس نے ملزمہ کا کرمنل ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، ریکارڈ سی سی ڈی اور منشیات ونگ سے چیک کرایا جارہا ہے ۔ کاونٹر نارکوٹکس فورس نے بھی گرینڈ آپریشن شروع کررکھا ہے۔ مکمل نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آئس اور دیگر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ 10 دنوں کے دوران 73 ڈیلرز گرفتار کیے جاچکے، ان سے بھی ملزمہ کے بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے، انمول کے بارے میں دیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ٹھوس شواہد ملتے ہی کراچی پولیس کو آگاہ کیا جائے گا۔














2 پر “ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا پنجاب سے کیا تعلق ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں” جوابات
[…] […]
[…] […]