لاہور میں خواتین جیپ تراش سرگرم، عید سے قبل بڑا گروپ کیسے گرفتار ہوا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)غالب مارکیٹ پولیس نے ایم ایم عالم روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین پر مشتمل جیب تراش گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثناء اور کنول شامل ہیں جو ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق دونوں خواتین ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک بوتیک میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ ملزمان شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کے پرس، نقدی اور موبائل فون چوری کرنے میں ملوث تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل ہی لاہور میں مویشی چور سرگرم، کیسے واردات کرتے تھے؟: لاہور میں خواتین جیپ تراش سرگرم، عید سے قبل بڑا گروپ کیسے گرفتار ہوا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی ملزمان نے ایم ایم عالم روڈ کے ایک بوتیک میں واردات کی تھی، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بلیڈ اور نقدی بھی برآمد کر لی ہے۔ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے