لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 17 ہزار 167 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 17 ہزار 171 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 9 ہزار 285 کلوگرام چرس، 1002 کلوگرام ہیروئن، 505 کلوگرام آئس، 510 کلوگرام افیون اور 2 لاکھ 45 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ بڑے منشیات ڈیلرز اور سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
مزید پڑھیں : راولپنڈی میں “معرکۂ حق اسکوائر” کا افتتاح، 179 روز میں مکمل ہونے والا پاکستان کا پہلا منفرد سگنل فری منصوبہ فعال: ڈرگ فری پنجاب ، پانچ ماہ میں صوبے سے کتنے منشیات فروش گرفتار کئے گئے؟ترجمان کے مطابق لاہور میں رواں سال 2102 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ 2037 مقدمات درج ہوئے۔ لاہور میں کارروائیوں کے دوران 723 کلوگرام چرس، 74 کلوگرام ہیروئن، 180 کلوگرام آئس، 21 کلوگرام افیون اور 12 ہزار 146 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔















