ننکانہ صاحب ( پنجاب پوسٹ)ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں پولیس اور مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ٹیم نے مچھرالہ گاؤں کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 سے 6 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے حق حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، اس دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
یہ بھی پڑھیں :یوم مادر ،پاکستان میں 4 کروڑ مائیں ، روزانہ 32 مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، رپورٹ: ننکانہ صاحب میں تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔زخمی ملزم کی شناخت علی عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں اقدام قتل، رابری اور دیگر سنگین جرائم کے 21 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔















