لاہور میں سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 21 گاڑیاں بند، 54 کے چالان

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 21 گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ خلاف ورزی پر 54 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر کو سموگ سے محفوظ رکھنے کے لیے گاڑیوں کی مسلسل سرویلینس کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مکمل مرمت اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 6.00.31 PM

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کریں اور ماحول دوست شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں چلنے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:این سی سی آئی اے لاہور زون کا سائبر جرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار، دو غیر قانونی انٹرنیشنل کال سینٹرز بے نقاب

شہری سموگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف شکایات گرین پنجاب ایپ، ہیلپ لائن 1373 یا 1071 پر درج کروا سکتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور دیگر ایمرجنسی کی صورت میں 15 ایکسٹینشن 6 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے