لاہور ( پنجاب پوسٹ) پاکستان میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خواتین کی آبادی تقریباً 11 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار ہے، جو مجموعی آبادی کا لگ بھگ 48.5 فیصد بنتی ہے۔
دستیاب قومی شماریاتی اعداد و شمار اور 2023 کی مردم شماری کے مطابق 15 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 94 لاکھ ہے، جن میں اندازاً نصف خواتین مائیں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرحِ پیدائش (فرٹیلیٹی ریٹ) اوسطاً 3.6 بچوں فی خاتون کے قریب ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کی نسبت گھریلو حجم زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماؤں کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خراجِ تحسین، شہداء و غازیوں کی ماؤں کو سلام: یوم مادر ،پاکستان میں 4 کروڑ مائیں ، روزانہ 32 مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، رپورٹاعداد و شمار کے مطابق ملک میں مانع حمل طریقوں کے استعمال کی شرح تقریباً 38 فیصد ہے، جبکہ زچگی سے متعلق طبی سہولیات اب بھی ایک اہم چیلنج سمجھی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ اوسطاً 32 ماؤں کی اموات زچگی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث رپورٹ ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان میں مادریت کے حجم کے ساتھ ساتھ خواتین کی خاندانی، سماجی اور قومی ترقی میں کردار، ذمہ داریوں اور قربانیوں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف اداروں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ماؤں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔















