10 ماہ میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 4 لاکھ کے قریب مریضوں کو او پی ڈی کی سہولیات، 7800 سے زائد انجیوگرافیز جبکہ 2500 سے زائد پرائمری انجیو پلاسٹیز کی جا چکی ہیں، عظمت محمود

لاہور(پنجاب پوسٹ) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہسپتال اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

images 2026 11 16T171244.093

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 10 ماہ کے دوران وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 500 سے زائد کارڈیک سرجریز، 7800 سے زائد انجیوگرافیز اور 2500 سے زائد پرائمری انجیو پلاسٹیز کامیابی سے مکمل کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 4 لاکھ مریضوں کو او پی ڈی میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی ہدایات کے بعد پنجاب میں ایف آئی آرز کے اندراج میں اچانک کمی، آئی جی پنجاب حیران، تصدیقی رپورٹس طلب

عظمت محمود نے کہا کہ مریضوں کی سرجری کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سی سی یو کی سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے کارڈیک ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافے اور صحت کی سہولیات کو بہترین معیار کے مطابق فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے