پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، کون کون شامل ہے ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جبکہ فاطمہ ثناء بدستور ٹیم کی قیادت کریں گی۔پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی۔

سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے اسکواڈ میں عنبر کائنات واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔ عنبر کائنات نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے