لاہور( پنجاب پوسٹ)سیالکوٹ میں “بنیان مرصوص” کی تقریبات کے سلسلے میں ایک شاندار میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک کلومیٹر طویل میراتھن کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے “پاکستان پائندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے شرکاء کا استقبال کیا جبکہ اختتامی تقریب میں ملی نغموں کی لائیو پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
سیالکوٹ میں “بنیان المرصوص” کی تقریبات کے سلسلے میں میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔میراتھن میں طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔شرکاء نے “ہم ہیں بنیان المرصوص” کے نعروں والی شرٹس پہن رکھی تھیں جبکہ فضا “پاکستان پائندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔
رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے میراتھن کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کی جوسز اور ٹھنڈے پانی سے تواضع کی گئی جبکہ ملی نغموں کی لائیو پرفارمنس نے شرکاء کا جوش و جذبہ مزید بڑھا دیا۔
اس موقع پر نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے میراتھن میں شرکت کر کے پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پاک فوج نے اپنی مہارت اور جرات سے دشمن کے دانت کھٹے کیے جبکہ “بنیان المرصوص” کی فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم متحد ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے












