بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) فصل چوری کے تنازع پر تشدد سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔تھانہ گھمنڈ پور کی حدود میں فصل کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔اللہ رکھا اور اللہ دتہ نے منیر احمد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ضربات کی تاب نالاتے ہوئے منیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مدعی کےمطابق فصل چوری کا گلہ کرنے کی رنجش میں ملزمان نے منیر کو قتل کیا۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی محمد شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔


خلیل احمد(SI)
قتل کے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہاولنگر: شوہر کا بیوی پر تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، ملزم شہباز گرفتار
ترجمان پولیس
ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈی پی او محمد عمران
ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔















