بہاولنگر: شوہر کا بیوی پر تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، ملزم شہباز گرفتار

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے گھریلو تشدد کے ایک واقعے میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد شہباز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے قلیل وقت میں کارروائی کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کی رہائشی ایمن طاہرہ کی شادی چھ ماہ قبل محمد شہباز سے ہوئی تھی۔ گھریلو تنازع پر ملزم نے اپنی بیوی ایمن طاہرہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔

مدعیہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے قانونی کارروائی کا ارادہ ظاہر کیا تو ملزم نے ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او محمد عمران نے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس پر متاثرہ خاتون ایمن طاہرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر فوری ایکشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے