فاروق آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار

فاروق آباد (پنجاب پوسٹ)تھانہ صدر کی حدود میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ملزم سے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی وین فاروق آباد صفدر آباد روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے رکتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزم سے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے