اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سینئر افسر کے گھر 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، مقدمہ درج، افسر عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)ایف آئی اے کے سینئر افسر اور پولیس سروس کے آفیسر محمد بن اشرف کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جبکہ محمد بن اشرف کو ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فاطمہ رحیم یار خان کے رہائشی اصغر علی کی بیٹی تھی اور اسلام آباد کی ایچ 11 پولیس لائن میں واقع محمد بن اشرف کے گھر پر کام کرتی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ اسے تشویشناک حالت میں قائداعظم ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے جسم پر تازہ زخموں کے ساتھ ساتھ پرانے تشدد کے نشانات بھی موجود تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے طویل عرصے سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
تھانہ شمس کالونی پولیس نے بچی کے والد اصغر علی کے بیان پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد محمد بن اشرف کو ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد بن اشرف کی اہلیہ کی جانب سے بدسلوکی کا ایک واقعہ اس سے قبل بھی رپورٹ ہو چکا ہے۔ جب وہ ڈی پی او چکوال تھے، تو ان کی اہلیہ نے ایک خاتون اہلکار کو تھانہ کلرکہار میں بند کروا دیا تھا۔ اُس وقت کے آئی جی راؤ سردار کے رات گئے اچانک دورے کے دوران خاتون اہلکار کی وہاں موجودگی سامنے آئی تھی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے