لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، ایئر کوالٹی انڈیکس 232 ریکارڈ

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 232 ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 292، ایم ایم عالم روڈ پر 283، پیراگون سٹی میں 282 اور ماڈل ٹاؤن میں 244 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کی فضا صاف، ایئر کوالٹی انڈیکس معمول پر؛ محکمہ ماحولیات پنجاب کی مؤثر کارروائیوں کا نتیجہ

اسی طرح اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 232، کینٹ میں 230، بیدیاں روڈ پر 229، چمن پارک میں 215 جبکہ ڈی ایچ اے میں 213 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے