مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، عظمیٰ بخاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے، اسی لیے بعض سیاسی عناصر کو خوف لاحق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے، جو دوسرے صوبوں کے لیے بھی مثال بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے دو سال میں پنجاب میں ایسے کام کیے ہیں جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا۔ جعلی بیانیے بنانے والے قصۂ پارینہ بن چکے ہیں اور مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ 35 ہزار کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کی تعمیر، توسیع اور بحالی ایک ریکارڈ ہے، مریم نواز شریف

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز کو کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں، جادو ٹونے سے نہ حکومتیں چلتی ہیں اور نہ جھوٹ و پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کچھ بے روزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ مریم نواز کو نشانہ بنا کر غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن پنجاب میں ان کی دال نہیں گلنے والی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے