جعلی چمڑے کے جوتے کیوں دئیےاب عدالت میں تاریخیں بھگتو، عدالت نے دکاندار کو طلب کرلیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لیدر کے بتا کر نقلی جوتے فروخت کرنے پر شہری صارف نےعدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا،وحدت روڈ کے رہائشی سلمان اختر نے چوبرجی شو شاپ کیخلاف درخواست دائر کی۔

وحدت روڈ کے رہائشی سلمان اختر نے موقف اختیار کیاہے کہ چوبرجی جوتے کی دکان کے مالک نے سیاہ جوتے اصل چمڑے کے بتاکر مجھ سے10ہزار روپے لئے،چیک کرانے پر جوتے غیر معیاری نکلے اور دکاندار نے بھی میری بات نہ مانی،بار بار اصرار کے باجود بھی دکاندار نے جوتے واپس کئے نہ ہی پیسے واپس کئے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس جواد ظفر کا حراستی ملزم پر تشدد سے متعلق اہم فیصلہ،میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

صارف عدالت نےدرخواست گزار کو آئندہ سماعت پر جوتےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے,عدالت نے چوبرجی شو شاپ کے مالک کو 17 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے