لاہور (پنجاب پوسٹ) رنگ محل پولیس نے جعلی افسر بن کر شہریوں کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت سخاوت کے نام سے ہوئی، خود کو آرمی، رینجرز اور پولیس کا افسر ظاہر کرتا تھا۔
ملزم پر جعلی شناخت استعمال کرکے شہریوں کو بلیک میل اور رقم بٹورنے کا بھی الزام بھی تھا۔ ملزم موقع کی مناسبت سے خود کو مختلف ٹی وی چینلز کا صحافی بھی ظاہر کرتا رہا۔
ملزم کے قبضے سے سکیورٹی فورسز کے یونیفارم آرٹیکلز اور موبائل فون برآمدبھی برامد ہوئے۔
ملزم کی سوشل میڈیا پروفائلز پر مختلف فورسز کی وردیوں میں تصاویر بھی سامنے آئیں۔تھانہ رنگ محل میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 450/26 درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ سرکاری اداروں کے نام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہری صرف وردی دیکھ کر کسی پر اعتماد نا کریں، شناخت کی تصدیق ضرور کریں۔جعلی اہلکار کی اطلاع فوری پولیس کو دیں، خاموش نا رہیں۔شہریوں کا بروقت تعاون جعلسازوں کی گرفتاری میں مددگار ہے۔











