ڈرائیونگ لائسنس اور ویریفکیشن کے نام پر شہریوں کو چونا، ٹرفیک پولیس نے پی ٹی اے سے مدد مانگ لی

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ٹریفک پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور ویریفکیشن ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی کے لیے چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور ویریفکیشن لیٹرز جاری کرنے والے منظم گروہ کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔

مراسلے کے مطابق جعلی عناصر سرکاری ویب سائٹس سے مشابہت رکھنے والے پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں کو گمراہ کرکے مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور ویریفکیشن لیٹرز فراہم کرکے بھاری رقوم وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بادامی باغ پولیس کی کارروائی، گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا تین رکنی موبائل چور و سنیچر گینگ گرفتار

سی ٹی او لاہور کے مطابق پنجاب کا سرکاری ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) صرف سرکاری ویب سائٹ dlims.punjab.gov.pk پر دستیاب ہے، جبکہ www.dlimsctp.pk کے ذریعے مبینہ طور پر جعلی لائسنس ویریفکیشن اور تصدیقی خطوط جاری کیے جا رہے ہیں۔

مراسلے میں مشکوک ویب سائٹ اور اس سے منسلک جعلی یو آر ایل فوری بلاک کرنے، ویب سائٹ آپریٹرز اور منظم نیٹ ورک کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ جعل سازوں کے بینک اکاؤنٹس، مالی لین دین اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کا سراغ لگانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو غیر سرکاری ویب سائٹس سے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو مالی فراڈ سے محفوظ رکھنا اور سرکاری ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کی ساکھ برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے